مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف حملوں میں امریکہ تنہا نہیں ہے بلکہ فرانس، سعودی عرب، امارات، قطر، بحرین اور اردن کی فضائیہ نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے امریکی اتحادی عرب ممالک نے داعش کے خلاف فضائی حملوں کی تصدیق کردی ہے۔شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے امریکی صدر باراک اوبامنے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائیوں نے واضح کردیا کہ امریکہ داعش کےخلاف محاذ میں تنہا نہیں ہے، سعودی عرب نے بھی حملوں میں مدد کی تصدیق کردی۔شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ، فرانس اور 5عرب اتحادیوں نے بھرپور فضائی حملے کئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ کارروائیوں نے واضح کردیا کہ امریکا داعش کے خلاف محاذ میں تنہا نہیں۔شام پر فضائی حملوں میں سعودی عرب سمیت بحرین، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی حصہ لیا، کارروائیوں میں ڈرون اور امریکی بحری جہاز سے ٹام ہاک میزائل بھی داغے گئے۔ پنٹاگون کے مطابق حملوں میں عراقی سرحد کے نزدیک اور شام کے صوبے رقہ اور حلب میں دولت اسلامیہ کے تربیتی مراکز، کمانڈ سینٹرز، اسلحے سے لیس گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 50 دہشت گرد جبکہ داعش کے 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل امریکہ نے مذکورہ ممالک کے ساتھ ملکر القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا تھا اور ان کی شامی حکومت کو گرانے کے لئے داعش دہشت گردوں کی ہر ممکن امداد کی۔
صدر باراک اوبامہ
داعش کے خلاف حملوں میں امریکہ تنہا نہیں/ فرانس، سعودی عرب سمیت پانچ عرب ممالک ساتھ
مہر نیوز/24 ستمبر/ 2014 ء :امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف حملوں میں امریکہ تنہا نہیں ہے بلکہ فرانس، سعودی عرب، امارات، قطر، بحرین اور اردن کی فضائیہ نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے امریکی اتحادی عرب ممالک نے داعش کے خلاف فضائی حملوں کی تصدیق کردی ہے۔
News ID 1841179
آپ کا تبصرہ